X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایران امریکا مذاکرات؛ 12 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کے اجرا کیلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی، باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایران امریکا مذاکرات میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی…

اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنے کے لیے جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کو تیل کی فروخت اور ترسیل کے لیے 60 روزہ عارضی جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ رعایت عارضی نوعیت کی ہے اور آئندہ اقدامات کا انحصار ایران کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد اور مذاکرات کی پیش رفت پر ہوگا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.