X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے، امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے مستقل خاتمے کا اعلان کردیا ہے، فریقین نے مشکلات حالات میں…

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جینیوا میں ہونے والی امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان سمیت پوری عالمی دنیا کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت، اپنی پارٹی کے لیڈر نواز شریف کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی مجھے ہر وقت میسر ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی کے سربراہوں کومبارکباد دیتا ہوں، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے حوالے سے امریکا کے صدر ٹرمپ ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور امن عمل میں شریک دونوں ٹیمز کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتاہوں، فریقین نے مشکل حالات میں تدبر ، دانش اور صبر کا ہاتھ نہ چھوڑا، مذاکرات کے نازک، کٹھن اور صبرآزما عمل میں قطرکے امیرکے بھرپور تعاون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، قطر کے امیر نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدرکی دور اندیش قیادت اوربھرپورتعاون کا بھی شکرگزارہوں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.