X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام ہوئی اور ووٹنگ میں قرارداد کے خلاف 50 اور حق میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔

قرارداد سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی تھی جبکہ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے تین اراکین نے بھی جنگ کے خلاف ووٹ دیا۔

قرارداد کی صرف ایک ووٹ کے فرق سے ناکامی نے ٹرمپ کی جنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کیا۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے بار بار ووٹ کرانے کی حکمتِ عملی کے سربراہ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور وہ دن جلد ہی آسکتا ہے جب یہ سینیٹ صدر سے کہے گی کہ اس جنگ کو روک دو۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.