X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایران سے معاہدے میں جلدبازی نہیں کریں گے، یقین ہے ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہےکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردے گا۔ صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی…

امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدےکےلیے تیزی سےکام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائےگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔

یاد رہےکہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نےبڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، ایران کے حوالے سے کوئی دباؤ یا کوفت محسوس نہیں کر رہا ہوں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے، امریکی صدر نے ایران کا مسئلہ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.