X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جوتے کی شکل کا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دستیاب

امریکا میں موجود جوتے کی شکل کے گھر کو قلیل مدتی رہائش کے لیے کرائے پر دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پینسِلوینیا میں موجود یہ ہینز شُو ہاؤس ویلون اور نومی براؤن نے جولائی میں خریدا تھا اور اب انہوں نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ یہ گھر قلیل مدتی رہائش کے لیے دستیاب ہے۔

یہ گھر 1948 میں میہلون ہینز کے شو اسٹور کی چین کے فروغ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور تب سے اب تک متعدد افراد اس کو خرید چکے ہیں۔

گھر کی مرمت کےحوالے سے بات کرتے ہوئے نومی براؤن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اس گھر کی اصل خصوصیات کو محفوظ رکھا جائے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.