X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بدبو دار پھول کو سونگھنے کیلئے ہزاروں افراد کا باغ کا رخ

آسٹریلیا میں ایک ایسا پھول کھلا ہے جس کی بو کو برداشت کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

عالمی میڈیا رہورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ نباتاتی باغ میں ٹائٹن اروم نامی پھول کھلا ہے جو ایسی خوفناک بو خارج کرتا ہے جو متعدد کلومیٹر دور تک جاکر مکھیوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

یہ پھول 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے اور کھلنے کے 48 گھنٹے بعد مر جاتا ہے۔

یہ دنیا کا ایک تنے والا سب سے لمبا پودا ہے جس پر ایک پھول کھلتا ہے اور اس کی کوئی اور شاخ نہیں ہوتی۔

اسے مردہ پودا بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ایسی بو خارج ہوتی ہے جیسے متعدد چوہے مرے ہوئے ہوں جبکہ کچھ افراد اسے پیروں کی بو سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔

ایڈیلیڈ میں کھلنے والے پھول کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے نباتاتی باغ کا رخ کیا اور گھنٹوں تک قطار میں لگ کر اس کی بو کو سونگھا۔

یہ پودا بنیادی طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے تعلق رکھتا ہے جو بظاہر ایک پھول نظر آتا ہے مگر یہ حقیقت میں پھولوں کا ایک گچھا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.