X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

راکھی ساونت کی والدہ کا انتقال ہوگیا

بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت چل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کی والدہ میں کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی اور طویل عرصے سے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راکھی کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج وہ چل بسیں۔

راکھی ساونت والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اسپتال میں رہتی تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے والدہ کا علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی راکھی ساونت نے والدہ کی خواہش پر قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔

انہوں نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.