X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی اداکارنواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کر دیا

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ نے جائیداد کے تنازع پر بہو عالیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔عالیہ نواز الدین صدیقی کی دوسری اہلیہ ہیں، ان کی اداکار سے تقریباً ایک دہائی قبل شای ہوئی تھی، دونوں ایک بیٹا اوربیٹی کے والدین ہیں۔

2020 میں عالیہ نے نواز الدین صدیقی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان سے علیحدگی کے لیے اداکار کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

2021 میں عالیہ نے نواز الدین صدیقی سے علیحدگی کی درخواست واپس لیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ہم دونوں نے اپنے مسائل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تاہم 2 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ نواز الدین صدیقی، ان کی والدہ مہرونسا اور اہلیہ عالیہ کےد رمیان جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی کی والدہ نے بہو کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عالیہ کو سوالات کے لیے بھی پولیس اسٹیشن بلایا گیا جہاں ان کی ساس سے بحث بھی ہوئی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.