شوبز کی خبریں

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی جانب سے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ملتان کی سیشن کورٹ کے جج عمران شفیق نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران قندیل بلوچ کے والدین نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنے بیٹوں محمد وسیم اور اسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کیا، اس لئے عدالت انہیں بری کرے، فاضل جج نے والدین استفسار کیا کہ آپ صرف اپنے بچوں کو معاف کرنا چاہتے ہیں یا پھر دیگر ملزمان کو بھی معاف کیا۔ والدین نے جواب دیا کہ وہ صرف اپنے بچوں کو معاف کرنا چاہتے ہیں۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو علم ہے آپ کی معافی سے کیس کے باقی ملزموں پر کیا اثر پڑے گا؟ دیکھتے ہیں آپ لوگوں کے پاس قانون میں یہ حق ہے یا نہیں؟۔

بعد ازاں عدالت نے قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں گرفتار دونوں بھائیوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے 24 اگست کو مزید گواہان کی شہادتوں کو قلمبند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button