شوبز کی خبریں

خوبصورت اور شہرت یافتہ اداکارہ کو بڑا عہدہ مل گیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا بھارت میں سفیر مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان یونیسیف انڈیا سے 2014 سے منسلک ہیں جبکہ وہ یونیسیف بھارت کے لیے سیلیبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان کہا کہ یونیسیف کے ساتھ بطور سفیر بھارت کام جاری رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی آواز اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کمزور بچوں اور انکے حقوق کے لیے کوشش کروں گی،

ہر بچے کو بچپن گزارنے اور اسے اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے موقع ملنے کا پورا حق ہے۔

Related Articles

Back to top button