شوبز کی خبریں

حمزہ علی عباسی بھی گھوڑی چڑھنے کو تیار

پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کا شمار اب تک کے نوجوان خوبرو اداکاروں میں کیا جاتا ہے تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آئی قیاس آرائیوں کے مطابق حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ شادی کرنے جارہے ہیں۔ اداکار کا نام ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ فہرست کا بھی حصہ بن چکا ہے، جبکہ شادی کے ایک کارڈ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حمزہ علی عباسی بھی گھوڑی چڑھنے کو تیار

 اس تصویر کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور رواں ماہ 25 تاریخ کو نکاح کرنے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے تو تاحال اس حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا، البتہ ان کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی بھی گھوڑی چڑھنے کو تیار

واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ایک پینٹر بھی ہیں، جنہوں نے رواں سال اپریل میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔ اس تقریب میں حمزہ علی عباسی بھی شریک ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر مداح ان دونوں کی جوڑی کو سراہاتے ہوئے نظر بھی آئے، جبکہ کئی ان کی شادی کی افواہ سن کر بھی بےحد خوش ہیں۔

حمزہ علی عباسی بھی گھوڑی چڑھنے کو تیار
یاد رہے کہ نیمل خاور اس وقت ‘انا’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی ‘پیارے افضل’ اور ‘من مائل’ جیسے کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button