شوبز کی خبریں

رنویر سنگھ اور دپیکار پڈوکون کی شادی تاخیر کا شکار

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ فلموں کی سپرہٹ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پتا چلاہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا انتظار ان کے پرستار کئی دنوں سے کررہے ہیں تاہم اب دونوں کے پرستاروں  کے لیے بری خبر ہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔ لیکن اب اطلاعات کے مطابق پتا چلا ہے کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔

خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو بلایا گیا تھا۔ جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار ارجن کپور کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پتا چلاہے کہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button