شوبز کی خبریں
ملک میں موسیقی کے شعبے کی ترقی کے فروغ اور مضبوطی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کرنا پڑے گے، راحت فتح علی خان
لاہور (بول نیوز اردو) پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں موسیقی کے شعبے کی ترقی کے فروغ اور مضبوطی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کرنا پڑے گے۔ مزید تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز بھی مختص کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شعبہ حکومتی سرپرستی کے بغیر حقیقی معنوں میں کبھی ترقی نہیں کرسکتا حکومت کو میوزک کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔