X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سلمان خان پر لڑکیوں کو بے وقوف بنانے کا الزام

بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔

حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سے متعلق بات کی،

انہوں نے کہا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں۔

سلمان خان کی شادی کے حوالے سے متھن چکرورتی نے کہا کہ ان کے خیال میں وہ کبھی شادی نہیں کریں گے،

سلمان ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور وہ لڑکیوں کی ہمدردیاں لیتے رہیں گے۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، ان سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن کبھی ان سے شادی نہیں کریں گے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ وہ اس بات کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے اور ان لڑکیوں سے تو بالکل نہیں کریں گے جنہیں وہ بے وقوف بنائیں گے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.