شوبز کی خبریں

وہاج علی کے لیے بھارتی اداکارہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ وہاج علی کی مداح نکلیں، اداکار سے ملنے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔

اداکارہ بھارتی ڈرامے کی تشہیر کے دوران پاکستانی اداکار وہاج علی سے اپنی محبت کا اظہار کیے بغیر رہ نہیں پائیں۔ وہاج علی اداکارہ کو اس حد تک پسند ہیں کہ جب میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں عدالت میں کسی اداکار کے دفاع کا موقع ملے، تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی، اس کے لیے میں پاکستان ان سے ملنے جاؤں گی، یا پھر وہاج مجھ سے ملنے پاکستان سے بھارت آ جائیں، کیونکہ میں وہاج علی سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وہاج سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک بار وہاج سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، مجھے ان سے بے انتہا محبت ہے۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ان دنوں ڈراموں میں اپنی اداکاری کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ بگ باس کنٹیسٹنٹ اداکار کرن کندرا کے ساتھ بھی ڈرامے میں نظر آ چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button