X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے اب بجلی گرانے کا فیصلہ کر لیا 

نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے اور فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کردی گئی ہے، جس کے بعد صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد اور فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.