X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

صنعتکاروں پر ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں وزیراعظم نوٹس لیں

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین عادل بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگیوں میں کمی بیشی کو جواز بنا کر صنعت کاروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہے۔

عادل بشیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے صنعتکاروں پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں، صنعتکاروں کے خلاف ایف بی آر کے فاسٹر سسٹم کی غلطی کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے، بڑی برآمدات والی انڈسٹری کے خلاف کاروائی ناقابل فہم ہے۔

چیئرمین اپٹما پنجاب رحیم ناصر نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو ٹیکس اہداف دیتی ہے جو وہ پورے نہیں کر سکتے، اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے وہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں جو درست نہیں۔

اپٹما رہنماوں کا کہنا تھا کہ کووڈ کے باوجود برآمدی شعبہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اگر اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو نہ صنعتیں چلیں گی اور نہ ہی روزگار، وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.