کاروباری خبریں

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی، عوام پریشان

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو تک جا پہنچی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اکتوبرکیلئے ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا اربوں روپےکی لوٹ مارپر خاموش تماشائی ہے، قیمت کو کنٹرول کرنے لیےحکومت ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے۔

Related Articles

Back to top button