بین الاقوامی

تھائی لینڈ میں عمارت میں آگ لگ گئی، 11 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی قصبے پتونگ کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

تھائی میڈیا کے مطابق 4 منزلہ عمارت کے نیچے بنی دکانوں میں آگ علی الصبح لگی تھی، آگ کی شدت اس قدر تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کے مکانات اور قریب موجود دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا جبکہ آگ سے نزدیک کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Related Articles

Back to top button