راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 434 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، سری لنکا نے 3 وکٹ پر 114 رنز بنالیے

پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ثاقب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس نے ایک شکار کیا۔
اس سے قبل آج پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 434 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 281 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ سعود شکیل 57 اور غازی غوری سات رنز کے ساتھ میدان میں آئے، اسکور 349 ہوا تو غازی غوری 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اب پہلاٹیسٹ کھیلنے والے عرفات منہاس آئے اور سعود شکیل کے ساتھ رنز بڑھائے، سعود شکیل بدقسمت رہےکہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور 93 کے انفرادی اسکور پر فرنانڈو نے انہیں آؤٹ کیا۔ عرفات منہاس نے بھی اپنا پہلا ٹیسٹ ففٹی بنا کر یادگار بنایا، وہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رضا اللہ 10 رنز بنا سکے۔
پاکستان نے 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا سمیت سونال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مہمان سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔









