پاکستانی خبریں
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کب تک رہے گا؟ رانا ثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن باضابطہ طورپرکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک…
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشتگردی کا ناسور وقت وہاں پھیل رہا ہے، دہشتگردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے، سب کو آن بورڈ لیاجائےگا لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےعلاوہ کوئی دوسراآپشن نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر گورنر راج سے اختلاف ہے تو وہ اختلاف رائے رکھ سکتےہیں، ان سے لڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا ، لڑائی ہے بھی نہیں صرف اختلاف رائے ہے، ہمیں جے یو آئی (ف) کی رائے سے اختلاف کاحق ہےاور انہیں بھی یہ حق حاصل ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں تو ایسے الزامات نہیں لگانا چاہئیں، چودھری سالک نے خود کہا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔









