کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اگلے بڑے اسٹار کون؟ محمد یوسف کے حیران کن انکشافات

پاکستان کے اگلے بڑے اسٹار کون؟ محمد یوسف نے آٹھ نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف کا ماننا ہے کہ ملک میں نوجوان کرکٹرز کی ایک شاندار نسل ابھر رہی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان کا نیا کرکٹ سیٹ اپ کتنی جلدی اپنے وژن کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔

ان کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے شاندار فتح حاصل کی اور آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر، یوسف نے آٹھ ہونہار نوجوان کھلاڑیوں کی نشاندہی کی، جن میں حسن نواز، عرفان منہاس اور سعد بیگ شامل ہیں یہ وہ کھلاڑی ہیں جو پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

انہوں نے سمیر منہاس، رضا اللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا کی بھی حمایت کی اور انہیں مستقبل کے ممکنہ ستارے قرار دیا۔

یوسف نے لکھا کہ ایک باصلاحیت نسل سامنے آ رہی ہے اصل سوال یہ ہے کہ نیا سیٹ اپ اپنے وژن کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے میں کتنا وقت لے گا؟”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button