ٹیکنالوجی کی خبریں

کیا آپ فیس بک میں ہونے والی اس اہم تبدیلی سے واقف ہیں؟

سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں ایسی اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا، بلکہ دیکھ کر بھی انہیں اس کا اندازہ نہیں ہوا۔

فیس بک نے اپنے لوگو (logo) اور ری ایکشنز ایموجیز کو تبدیل کر دیا ہے۔ فیس بک کا نیا لوگو بظاہر تو پہلے جیسا ہی ہے مگر اس میں ذرا گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ f کی پوزیشن ذرا مختلف ہے۔

کمپنی کے مطابق روزانہ 2 ارب افراد فیس بک کو استعمال کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ لوگو کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کی بجائے اسے ہلکا سا تبدیل کیا گیا ہے جس کا علم بیشتر افراد کو ہو نہیں سکا۔

یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک لوگو کو تبدیل کیا گیا ہے بلکہ ایسا متعدد بار کیا جاچکا ہے۔ لوگو کے ساتھ ساتھ ورڈ مارک کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اس کے لیے Facebook Sans ٹائپ فیس (فونٹ) کا استعمال کیا گیا ہے جس میں نیلا اور سفید رنگ زیادہ نمایاں ہے۔

کمپنی کی جانب سے ری ایکشنز کو بھی کچھ مختلف کیا گیا ہے۔ فیس بک میں اب ری ایکشنز میں رنگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے جس کے باعث وہ کچھ مختلف محسوس ہو رہے ہیں۔

یہ نئی تبدیلیاں فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تو دستیاب ہیں البتہ ایپ میں بتدریج تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

 

Related Articles

Back to top button