سورج سے 33ارب گنا زیادہ بڑا بلیک ہول دریافت

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دیوہیکل بلیک ہول اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔
یہ ریسرچ رائل ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے جریدے جرنل منتھلی نوٹسز میں شائع ہوئی جس میں سائنس دانوں نے اس دریافت کو ’انتہائی دلچسپ‘ قرار دیا۔
ڈرہم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے مصنف ڈاکٹر جیمز نائٹنگیل نے کہا کہ یہ ’بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 30 ارب گنا زیادہ حجم رکھتا ہے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے، اس لیے یہ ایک انتہائی دلچسپ ہے‘۔
I read this as having found a supermassive black hole in the UK, which would explain everything. https://t.co/4DYAGlwGAx
— Mark Follows (@ElectricLeisure) March 29, 2023
اس سے پہلے یر ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ نامی بین الاقوامی تعاون تنظیم نے سنہ 2022 میں ’سیجیٹیریئس اے‘ نامی بلیک ہول کی تصویر جاری کی تھی، یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 40 لاکھ گنا زیادہ حجم رکھتا تھا۔