9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق موبائل ایپس کے لیے یوٹیوب میں متعدد ایپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں تاکہ ہوم پیج کا تجربہ زیادہ بہتر محسوس ہو۔
اس کا آغاز ایپ کی ٹاپ بار کو ری ڈیزائن کرکے کیا جا رہا ہے۔
اس ری ڈیزائن میں یوٹیوب کی جانب سے سبسکرپشن ٹیب کو نیچے سے اوپر ٹاپ بار میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس کی آزمائش کچھ ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اب ہوم بٹن کے برابر میں سبسکرپشن کا بٹن نظر آئے گا جس کے نیچے سرخ انڈر لائن ہوگی۔
اس کے علاوہ نئی فیڈز جیسے لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی بھی وہاں نظر آئیں گی۔
مگر سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے + بٹن کی شکل میں موجود ہوگی جو بائیں ہاتھ پر سب سے پہلے موجود ہوگا۔
اس پر کلک کرکے آپ ایک نئی کاسٹیوم فیڈ کو تیار کرسکیں گے جس میں صرف آپ کے منتخب کردہ موضوع سے متعلق ویڈیوز ہی نظر آئیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کو مفت استعمال کرنے والے صارفین 3 ایکٹیو کاسٹیوم فیڈز سیو کرسکیں گے جبکہ یوٹیوب پریمیئم کے صارفین 8 فیڈز کو سیو کرسکیں گے۔
کاسٹیوم فیڈز کو سب سے پہلے امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جار ہا ہے جبکہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔