X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

درآمد شدہ موبائل فونز پر سیلز ٹیکس انتہائی آسان

ایف بی آر نے درآمد شدہ موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان کردیا، حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے درآمد شدہ اور ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

یہ اقدام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ٹیکس اقساط پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد اٹھایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سہولت کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت اب شہری اپنے ڈیوائس کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے، تاپہم متعلقہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔ اس سہولت کو پی ٹی اے کے ‘ڈیربس’ سسٹم کے ذریعے فعال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی، جس کے بعد سے مقامی نیٹ ورکس پر موبائل چلانے کے لیے تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی پیشگی ادائیگی لازمی تھی۔

ایف بی آر کے اس نئے فیصلے سے بیرون ملک سے موبائل لانے والے شہریوں کو مالی تدبیر میں بڑی سہولت اور لچک میسر آئے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.