X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مارک زکربرگ کے تاریخی محل کی قیمت جان کرعقل دنگ رہ جائے گی

مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خرید لیا جس کی قیمت ڈھائی سے ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں 19ویں صدی کا تاریخی Strancally Castle خرید لیا، جس کے ساتھ تقریباً 440 ایکڑ وسیع اراضی بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے تاریخی محل اور اس سے منسلک زمین کے لیے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 ارب 38 کروڑ سے 9 ارب 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دریا کے کنارے واقع اس محل کے اطراف وسیع سرسبز اراضی موجود ہے۔ تاریخی عمارت میں کم از کم 11 بیڈ رومز، ٹاورز میں چار کمرے، لائبریری، ڈائننگ روم اور ڈرائنگ روم شامل ہیں۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کا خاندان تاریخی رہائش گاہ کی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔ زکربرگ آئرلینڈ میں وقت گزارنے کے خواہش مند ہیں، جہاں میٹا کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر بھی موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے یہ جائیداد ایک سرمایہ کار سے خریدی ہے جو گزشتہ 25 برس سے اپنے خاندان کے ہمراہ یہاں مقیم تھا۔

یہ رواں سال زکربرگ کی دوسری بڑی جائیداد کی خریداری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امریکی شہر میامی میں تقریباً 17 کروڑ ڈالر مالیت کا گھر بھی خریدا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.