X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم ویب براؤزر کے لیے جیمنائی اے آئی فیچرز متعارف

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم ویب براؤزر کے لیے جیمنائی اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ سب سے پہلے امریکا میں صارفین کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں جیمنائی اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ فیچرز ابھی تک کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن صارفین کو دستیاب تھے مگر اب موبائل ڈیوائسز کے لیے بھی انہیں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ان فیچرز کا مقصد موبائل براؤزر کو متحرک ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں تبدیل کرنا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر ویب پیج کی اے آئی سمریز اور اس کے حوالے سے براہ راست سوالات پوچھنے کا ہے۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے کروم میں جی میل، گوگل کیپ اور کیلنڈر کو شامل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق گوگل نانو بنانا ٹول بھی صارفین کو براہ راست کروم پر دستیاب ہوگا تاکہ وہ تصاویر کو تیار یا انہیں ایڈٹ کرسکیں۔

اس ٹول سے آپ نئے آرٹ ورک تیار کرسکیں گے یا ویب پیج کے ٹیکسٹ کو تصاویر میں تبدیل کرسکیں گے۔

ایک اور فیچر آٹو براؤز کا ہے مگر یہ گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کو ہی دستیاب ہوگا۔

آٹو براؤز بنیادی طور پر اے آئی ایجنٹ سسٹم ہے جو ویب پر پیچیدہ کام کرسکے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.