X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یو اے ای میں دو روبوٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی ہوئی جس میں دو ہیومنائیڈ روبوٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ہیومنائیڈ روبوٹ ‘بو سنیدہ’ کی یکم اگست کو ‘موزہ’ نامی روبوٹ کے ساتھ شادی ہوئی۔

‘بو سنیدہ’ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک اماراتی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے جو عموماً مقامی روایتی لباس میں نظر آتا ہے، اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق، یہ دراصل تحقیق کے لیے بنایا گیا یونٹری جی ون ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بو سنیدہ‘ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج میں نے سب سے خوبصورت روبوٹ ’موزہ‘ سے شادی کر لی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ’بو سنیدہ‘ کو روایتی لباس میں ملبوس روایتی اماراتی رقض کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ تقریب کے دوران دلہن ‘موزہ’ روایتی عبایا اور اسکارف پہنے نظر آئیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.