ٹیکنالوجی کی خبریں

گوگل کا اینڈرائیڈ فونز پر پلے سروسز کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

گوگل نے مخصوص اینڈارائیڈ فونز پر پلے سروسز کی سپورٹ ختم کر دی، جس کے بعد صارفین نئی ایپس ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ 6.0 پر چلنے والے فونز کیلیے گوگل پلے سروسز بند کرتے ہوئے استعمال کیلیے کم از کم اینڈرائیڈ 7.0 ہونا لازمی قرار دے دیا۔

جو فونز پرانے آپریٹنگ سسٹم پر ہیں وہ فوراً بند نہیں ہوں گے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ پلے اسٹور سے نئی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے یا اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی صلاحیت کھو دیں گے، کیونکہ ڈویلپرز پرانے اینڈرائیڈ ورژنز کیلیے سپورٹ ختم کر رہے ہیں۔

یہ تبدیلی ان فونز کو متاثر کرے گی جنہیں اینڈرائیڈ 6.0 سے آگے اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

فون میں گوگل پلے سروسز کا مقصد

گوگل پلے سروسز بیک گراؤنڈ میں کام کرتی ہیں اور اینڈرائیڈ کے کئی اہم فیچرز کو چلاتی ہیں جیسے کہ گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کرنا، نوٹیفکیشنز موصول کرنا، لوکیشن ٹریکنگ اور گوگل میپس کا استعمال، سکیورٹی کی توثیق اور ڈیٹا سنک کرنا شامل ہے۔

گوگل پلے سروسز اور گوگل پلے اسٹور مین فرق

یہ دونوں سروسز ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ کئی اینڈرائیڈ ایپس صحیح طرح انسٹال، اپ ڈیٹ اور کام کرنے کیلیے اس پر انحصار کرتی ہیں۔ سپورٹ ختم ہونے کے بعد ڈویلپرز آہستہ آہستہ اینڈرائیڈ 6.0 والے فونز کیلیے مطابقت ختم کر دیں گے، جس کی وجہ سے صارفین کو پلے اسٹور سے کچھ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ کچھ ایپس کو اپ ڈیٹس ملنا بند ہو جائیں گی یا وہ ٹھیک سے کام نہیں کریں گی۔

اینڈرائیڈ 6.0 پر چلنے والے فونز بنیادی کام جیسے کہ کال کرنا، میسج بھیجنا، تصاویر دیکھنا، اور پہلے سے انسٹال شدہ ایپس کو چلانا جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ فون کا استعمال مشکل ہوتا جائے گا۔

چونکہ نئی ایپس کو اپ ڈیٹ شدہ پلے سروسز اور جدید اینڈرائیڈ ورژنز کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے صارفین کو ایپ کی مطابقت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے، لوکیشن پر مبنی فیچرز استعمال کرنے، اور پش نوٹیفکیشنز حاصل کرنے جیسی بنیادی خصوصیات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

پلے سروسز کی اپ ڈیٹس نہ ملنے کی وجہ سے ان فونز کو نئے سکیورٹی پچز بھی نہیں ملیں گے، جس سے وہ سائبر خطرات کے سامنے مزید غیر محفوظ ہو جائیں۔

Related Articles

Back to top button