X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین پریشان

ملک بھر میں ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز میں اضافہ کر دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختلف موبائل کمپنیوں کے نئے ٹیرف اور پیکجز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پیکجز کے نرخوں میں 33 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز میں 500 روپے تک، 15 روزہ پیکجز میں 300 روپے تک اور ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے جبکہ ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی سہولت کے لیے آگاہی کا سیکشن مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، جہاں 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پیکجز کی مکمل ٹیرف شیٹس ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق نئی ٹیرف شیٹس میں مختلف موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز، ان کی قیمتوں، مدت اور سہولیات کی مکمل تفصیلات شامل ہیں، جس سے صارفین مختلف کمپنیوں کے پیکجز کا آسانی سے تقابلی جائزہ لے سکیں گے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.