X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

گوگل کی 15 جی بی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا فیصلہ

گوگل کی جانب سے ایک بہت بڑی سہولت صارفین سے واپس لی جا رہی ہے خاص طور پر ان افراد کے لیے جو اب جی میل یا کسی گوگل سروس میں اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ابھی آپ ایک جی میل اکاؤنٹ بناتے ہیں تو گوگل کی جانب سے 15 جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کی جاتی ہے۔

یہ کافی زیادہ اسٹوریج ہوتی ہےاور بیشتر افراد کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

مگر بظاہر اب ایسا لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس سہولت کو واپس لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے محض 5 جی بی مفت اسٹوریج دینے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ البتہ جو افراد اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر کو ایڈ کریں گے، انہیں 15 جی بی اسٹوریج کی پیشکش کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی سامنے آیا ہے۔

گوگل کے سپورٹ پیج میں ابھی یہی درج ہے کہ ہر اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت اسٹوریج دی جاتی ہے۔

البتہ کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نئے اکاؤنٹس کے لیے نئی اسٹوریج پالیسی کی آزمائش کر رہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ فی الحال مخصوص خطوں میں ایسا کیا جارہا ہے جس کا مقصد اکاؤنٹ سکیورٹی کو بہتر بنانا اور ڈیٹا ریکوری میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.