X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پر اس حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی گئی۔ این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔

لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ ‘میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا’۔

اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ پروٹوٹائپ ڈرون اسمارٹ فون کے لیے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کے ڈورنز کی تیاری میں سنسرز، پاور ڈیوائسز، کنٹرول سرکٹس اور دیگر پرزہ جات کو فٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔ اس طرح کے ننھے ڈرونز کو فوجی اپنے اردگرد کے ماحول کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر اس سے ہٹ کر انہیں طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.