ٹیکنالوجی کی خبریں
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیارکرلی۔ معاون خصوصی صعنت و پیداوارہارون اختر نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ نئی پالیسی سے پانچ سال کے دوران فیول کی۔
مد میں 833 ارب روپےکی بچت ہوگی، نئے ای وی رولز بنارہے ہیں،سبسڈی اوراستعمال کا سینٹرلائزڈ طریقہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ای وی پالیسی سے سالانہ 2 ارب سات کروڑ لیٹر پیٹرول بچے گا۔
درآمدی بل میں ایک ارب ڈالرکی بچت ہوگی،5 سال میں ہم سو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔
پہلے سال میں ایک لاکھ 16ہزاربائیکس کو سبسڈی ملے گی،اس کے علاوہ3 ہزار سے زائد رکشوں اور چارچنگ اسٹیشنز کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔