ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ اب اپنے اہم فیچرز پر کتنا معاوضہ لے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔

ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اورسٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔ پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

جس سے ممبران ماہانہ پیسےادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین کچھ قیمت ادا کر کے اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے۔

دوسری جانب کمپنی سٹیٹس فیچر میں اشتہارات بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر آئندہ چند ماہ میں عالمی سطح پر بتدریج متعارف کرائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button