ٹیکنالوجی کی خبریں
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کا موبائل ہیک ہو گیا ہے؟
فون ہیک کر لیے جانے کا مسئلہ خاصا پریشان کن ہے، بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک کرلیا جاتا ہے۔
اس سنگین نوعیت کے مسئلے سے بچنے یا اسے جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگہی سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔
ویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔ فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔
اگر آپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔ کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کیجئیے۔
اس کے بعد جتنی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی وہ سب ڈِس ایبل ہوجائیں گی۔ تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اور آپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔