X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے چرچے تو ہوہی رہے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک شرما کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔

کارتک کے چہرے کے خدوخال کو دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں اور ان کی داڑھی کا اسٹائل بھی کرکٹر سے ملتا جلتا ہے۔

کارتک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر کرکٹ کھیلنے کی بھی کئی ویڈیوز موجود ہیں ۔

کارتک کی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ انہیں ویرات کوہلی سمجھ کر ان کے ساتھ تصویریں بنوانے لگتے ہیں لیکن وہ کرکٹ کا جنون رکھنے کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی ہی طرح دکھتے ہیں۔

کارتک نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ ویرات سے مل کر انہیں بتائیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے فین ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی کرکٹرز کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل بھی کھلاڑیوں کے ہمشکل کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.