بابر اعظم کا پسندیدہ کھلاڑی اور اداکار کون ہے؟

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، انگلش کپتان جوز بٹلر اور سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی۔
ویڈیو میں کھلاڑیوں سےاس دور کے پسندیدہ کرکٹ پلیئر اور اداکاروں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔
بابر اعظم نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے نیوزی لینڈی کے کپتان کین ولیمسن کا نام لیا جب کہ اپنا پسندیدہ اداکار بالی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کو قرار دیا۔
جوز بٹلر سے بھی یہ ہی سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا پسندیدہ کھلاڑی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پلیئر روہت شرما ہیں اور بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ ان کے فیورٹ اداکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے شاہین کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی
ادھر سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے بھی پسندیدہ اداکار کے حق میں ووٹ شاہ رخ خان کو دیا جب کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سوریہ کمار یادیو ہیں۔