X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سارک اسنوکر چیمئین شپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست 

بنگلا دیشں کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئےہیں اور اس کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بے بس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا، جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.