کھیلوں کی خبریں
شاہین آفریدی کا بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر تحفہ

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی۔
شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہین نے بمراہ کے بیٹے کیلئے تحفہ دیا اور کہا کہ یہ میری طرف سے شہزادے کےلیے تحفہ ہے جس پر بھارتی بولر نے شاہین کا شکریہ ادا کیا۔
Love and peace. Congratulations @Jaspritbumrah93 and family on the birth of your child. Prayers for the entire family. We battle on the field. Off the field we are just your regular humans. pic.twitter.com/SyHtK7wfvA
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 10, 2023
خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کے ہاں 4 ستمبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور فوری طور پر اسکواڈ کو سری لنکا چھوڑ کر بھارت روانہ ہوئے تھے۔