کھیلوں کی خبریں

ایشیاکپ: سری لنکا کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔

Related Articles

Back to top button