کھیلوں کی خبریں

کرکٹ کھیلنے کے لیے جانے والے نوجوانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

لاہور میں کرکٹ کھیلنے گئے ہوئے 4 نوجواں موسلادھار بارش کے باعث زیرتعمیر دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے مناواں میں کرکٹ کھیلتے نوجوان بارش سے بچنے کیلئے دیوار کی اوٹ میں آئے تو اچانک موت نے انہیں دبوچ لیا اور ان پر زیر تعمیر دیوار آ کر گر گئی۔

ملبے تلے دب کر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں،افسوسناک حادثے میں نوجوانوں کی ہلاکت نے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

Related Articles

Back to top button