X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی امریکا میں اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو ان دنوں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے سلسلے میں امریکا میں قیام پذیر ہیں۔ اسٹار وکٹ کیپر بلے باز اپنے قیام کے دوران امریکا میں اسلام کے سفیر بن گئے ہیں۔

محمد رضوان جنہوں نے گزشتہ دنوں ہارورڈ میں اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا تھا اب سوشل میڈیا پر ان کے اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کا چرچا ہے۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1665957212475252736?ref_src=twsrc%5Etfw

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایک میں وہ اذان دیتے سنائی اور دکھائی دیتے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ دوران سفر نماز کا وقت ہونے پر کار روک کر سڑک کنارے نماز کا فریضہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

امریکا میں قیام کے دوران دین اسلام کا سفیر بننے اور فرائض کی ادائیگی سمیت تبلیغ دین کرنے پر ان کے پرستاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد محمد رضوان کی گرویدہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کی اپنی انگریز استانی کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.