X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ایس ایل 8 فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.