کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل8: لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی جبکہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہو گی اور پھر جو بھی ٹیم دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گی وہ فائنل میں کوالیفائر جیتنے والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

Related Articles

Back to top button