کھیلوں کی خبریں

انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی پراٹھائے گئے سوالات، نئی ٹیم تشکیل

پی سی بی میں جاری تبدیلیوں نے نیا رخ لے لیا ہے۔ ہیڈ کوچ کو سلیکشن کمیٹی دے کر نیا تجربہ کیا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ کے سسٹم پر 6 صوبائی کوچز کے ساتھ مل کر نئی سلیکشن کمیٹی کام کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے 3 سال کے دوران جو ٹیمیں منتخب کیں ان پر سوالات اٹھائے جاتے رہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اچھی ساکھ کی ہو۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز، جونیئر سلیکٹرز اور کوچز نے جن صوبائی ٹیموں کا انتخاب کیا ہے اس پر راشد لطیف، مصباح الحق اور ندیم خان نے کئی اعتراضات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے بعد ٹیموں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ماہرین ایک دن کے لیے لاہور گئے تھے اور 4 دن سے میٹنگز جاری ہیں جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کے اعداد و شمار سامنے رکھے گئے ہیں، جن لوگوں نے ٹیمیں منتخب کیں ہیں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button