کھیلوں کی خبریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، لیجنڈ کرکٹر کا لائن آف کنٹرول پر جا کر احتجاج کا اعلان

سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بھی لائن آف کنٹرول پر پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں جاوید میانداد نے کہا کہ میں ظلم وستم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کروں گا۔

دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کی جانب کروانا چاہتا ہوں، میں پرامن احتجاج میں دنیا کے تمام لیجنڈز کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دوں گا۔لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ جو میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے، آئے میرے ساتھ چلے، کشمیریوں کی جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوسکتی، دنیا میں نئے ملک بنتے رہیں گے۔

یہ ایک سسٹم ہے، جس طرح پاکستان کوبننے سے کوئی نہیں روک سکا، اسی طرح کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نژاد انٹرنیشنل باکسر عامر خان بھی بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کےلئے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کرچکے ہیں، اس مقصد کےلئے عامر خان کل لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button