X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.