کھیلوں کی خبریں

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں میزبان کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ امید ہے کہ وکٹ دوسری اننگز میں بھی زیادہ تبدیل نہیں ہو گی اور 150 سے 160 رنز کے اندر پشاور زلمی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تو ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر اور میر حمزہ۔

پشاور زلمی: بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکاراجاپکسے، شکیب الحسن، جمی نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم۔

Related Articles

Back to top button