کھیلوں کی خبریں

شاداب خان کی شادی کی پڑگئی کیسے فکر؟ کس نے انکی چار شادیوں کی کر دی پیشن گوئی؟ جانیے اس خبر میں

 قومی کرکٹر حسن علی تو رشتہ ازدوازج میں منسلک ہو گئے لیکن اب انہیں اپنے بہترین دوست شاداب خان کی شادی کی فکر پڑ گئی ہے ۔ تب ہی ٹوئٹر پر حسن علی نے شاداب خان سے شادی کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔

ادھر حسن علی کی بیوی سامیہ آرزو نے بھی شاداب کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی ہے ۔کرکٹر شاداب خان بہت جلد دلہا بنیں گے۔  شاداب کی ایک نہیں چار شادیاں بھی ہوں گی۔ کرکٹر حسن علی کی شادی کے موقع پر شاداب خان سے متعلق بڑی پیشگوئی ہوگئی۔  حسن علی کی شادی کےموقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔  دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا۔  ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے۔  جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button